ابنا: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ تعلقات کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ غلطی کی گنجائش ایک یا دو دفعہ ہوتی ہے بار بار نہیں اب ایسا واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کا بھرپور ساتھ دیا اور عالمی برادری کے ساتھ چلنا چاہتا ہے، لیکن عزت اور وقار سے زیادہ اہم چیز کوئی نہیں ہے۔........
/169